• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > لیجنڈس لیگ کرکٹ: 18 نومبر کو رانچی میں افتتاحی میچ
Sports

لیجنڈس لیگ کرکٹ: 18 نومبر کو رانچی میں افتتاحی میچ

CliQ INDIA
Last updated: October 26, 2023 4:30 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

لیجنڈس لیگ کرکٹ: 18 نومبر کو رانچی میں افتتاحی میچ

-گوتم گمبھیر، کرس گیل، پیٹرسن اور رینا جیسے کھلاڑی اپنا ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے

رانچی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ لیجنڈس لیگ کرکٹ سیزن کا پہلا اور افتتاحی میچ 18 نومبر کو جھارکھنڈ کی راجدھانی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ فیصلہ لیجنڈس لیگ کرکٹ 2023 سیزن کے مکمل شیڈول کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ میچ 18 نومبر سے 9 دسمبر تک ملک کے پانچ شہروں رانچی، دہرادون، جموں، ویزاگ اور سورت میں کھیلے جانے والے ہیں۔

اس سال لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کھیلیں گی۔ لیجنڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) نے بھی ایل ایل سی کو پے ٹی ایم اور پے ٹی ایم انسائڈر کا خصوصی ٹکٹنگ پارٹنر بننے کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ٹکٹ جلد ہی پے ٹی ایم اورپے ٹی ایم انسائڈر سے خریدنے کے لئے دستیاب ہوں گے۔ ایل ایل سی کا افتتاحی میچ 18 نومبر کو شام 7 بجے انڈیا کیپٹلس اور بھیلواڑہ کنگس کے درمیان رانچی میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے اس پہلے میچ میں سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر (انڈیا کیپٹلس) اور ٹیم انڈیا کے سابق رکن عرفان پٹھان (بھیلواڑہ کنگس) بطور کپتان آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسرا میچ منی پال ٹائیگرس اور گجرات جائنٹس کے درمیان 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 21 نومبر کو اربن رائزرس حیدرآباد اور سدرن سپر اسٹارس کے درمیان میچ ہوگا۔ 22 نومبر کو بھیلواڑہ کنگس اور گجرات جائنٹس اور 23 نومبر کو انڈیا کیپٹلس اور اربن رائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے۔ رانچی میں کل پانچ میچ کھیلے جانے ہیں۔ اس لیگ میں 22 دنوں میں کل 19 میچ کھیلے جائیں گے۔

چونکہ بہت سے لیجنڈس ایل ایل سی میں ایک ساتھ کھیل کر اپنی صلاھیت دکھا رہے ہوں گے، اس لئے جوش و خروش کا ماحول رہے گا ۔ اس میں گوتم گمبھیر، محمد کیف، ہربھجن سنگھ کے ساتھ عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، تلک رتنا دلشان، پارتھیو پٹیل، کرس گیل، کیون اوبرائن، دلہر فرنینڈو، ہاشم آملا، کیون پیٹرسن، مناف پٹیل، رابن اتھپا، ایرون فنچ، اشوک ڈنڈا، راس ٹیلر، سریش رینا، مارٹن گپٹل، پرگیان اوجھا سمیت کئی معروف چہرے کھیلتے نظر آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

میامی اوپن: روہن بوپنا-میتھیو ایبڈن نے میامی اوپن ٹائٹل جیتا، اس سال ان کے نام دوسری بڑی ٹرافی
سوربھ گانگولی نے ڈبلیو پی ایل کی تعریف کی، ہندوستان کی خواتین کرکٹ پر اس کے اثرات کاکیا ذکر
سالنامہ: ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک بہترین سال رہا، ہندوستان نے بہت سے بڑے ٹورنامنٹس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی۔
روہت شرما کی چوٹ کے باعث ایم آئی اور پی بی کے ایس کے میچ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہوگئی، تین اوپنرز متبادل کے طور پر ابھرے
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے بنایا ریکارڈ، 700 وکٹیں لینے والے پہلے تیز گیندباز بن گئے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ویلفیئر پارٹی نے دہلی میں پھیل رہی گندگی کے خلاف مورچہ کھولا
Next Article رجنی کانت اور امیتابھ بچن 33 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئے ، نئی فلم کا اعلان
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?