نئی دہلی، 9 نومبر (ہ س)۔ عظیم ہندوستانی خاتون باکسر اور چھ بار کی عالمی چیمپئن میری کوم نے رنویر الہ آبادیہ کی پوڈ کاسٹ سیریز کے ایک ایپی سوڈ میں اپنے شاندار کیریئر اور زندگی کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
پوڈ کاسٹ میں، میری کوم نے اپنی منفرد زندگی کی پرتوں کا انکشاف کیا۔ گفتگو میں ان کے سفر کا روحانی پہلو زیر بحث آیا۔ میری کوم نے انکشاف کیا کہ وہ خود کو خداکی مہربانی سے تیار ایک فائٹر تصور کرتی ہیں۔ انہوں نے زندگی کی رکاوٹوں کے سامنے بے خوف ہو کر، معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
پوڈ کاسٹ نے میری کوم کی زندگی کے مختلف پہلوو¿ں کو چھوا، جس میں ان کی حالیہ بائیوپک بھی شامل تھی ، جو ان کی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے عاجزی کے ساتھ اپنے بارے میں ایک فلم بنانے کے اعزاز اور ایک عورت کے طور پر دوسروں کی ترغیب میں حصہ ڈالنے کے فخر کو تسلیم کیا۔
میری کوم نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور ہندوستانی اولمپک ٹیم کو آئندہ پیرس اولمپکس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خاص طور پر انہوں نے جیولین تھروور نیرج چوپڑا کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک بار پھر ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتیں گے۔
پوڈ کاسٹ کا ایک اہم حصہ خواتین اور مردوں کے لیے میری کوم کے مشورے کے لیے وقف تھا۔ خواتین کے لیے، انہوں نے شادی کے بعد بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا، اور خاندانوں سے خواتین کے کیریئر کی خواہشات کی حمایت کرنے کی پرزور اپیل کی ۔ مردوں کے لیے، میری کوم نے خواتین کے لیے غیر مشروط حمایت اور مثبتیت پر زور دیا۔
گفتگو میں میری کوم کی حقیقی زندگی کی شخصیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں انہیں ایک جذباتی لیکن اظہار خیال کرنے والی شخصیت کے طور پر پیش کیا گیا۔
پوڈ کاسٹ کا اختتام میری کوم کے ساتھ اپنے ابتدائی کیریئر میں درپیش چیلنجوں پر گفتگو کرتے ہوئے ہوا، جہاں بھارت میں کیمرے اور دیگر آلات کمیاب تھے۔ انہوں نے باکسنگ کے ذہنی پہلو وں پر زور دیا اور اسے ایک اسمارٹ اور اسٹریٹجک کھیل قرار دیا جو جسمانی طاقت سے بالاتر ہے۔
ہندوستھان سماچار
