• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > بنگلہ دیش کے خلاف ایک اور کامیاب رن چیز پر، گل نے کہا- ہمارا مقصد اپنی رفتار کو جاری رکھنا ہے
Sports

بنگلہ دیش کے خلاف ایک اور کامیاب رن چیز پر، گل نے کہا- ہمارا مقصد اپنی رفتار کو جاری رکھنا ہے

CliQ INDIA
Last updated: October 20, 2023 4:30 pm
CliQ INDIA
Share
6 Min Read
SHARE

بنگلہ دیش کے خلاف ایک اور کامیاب رن چیز پر، گل نے کہا- ہمارا مقصد اپنی رفتار کو جاری رکھنا ہے

پونے، 20 اکتوبر (ہ س)۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش پر اپنی ٹیم کی سات وکٹوں سے جیت کے بعد، ہندوستانی سلامی بلے باز شبھمن گل نے کہا کہ ٹیم کا مقصد اب تک اپنے چاروں میچوں میں آسان ہدف کا تعاقب کرنے کے بعد اپنی رفتار کو جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم اتنے اچھے ہدف کا تعاقب نہیں کر پائی تھی۔

انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنانے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سیکھ رہے ہیں کہ ورلڈ کپ کے دوران وراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے سینئرز کس طرح بڑے میچوں میں بلے بازی کرتے ہیں۔

کپتان روہت شرما اور شبھمن گل کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے دھماکہ خیز شراکت اور پھر وراٹ کوہلی کی 48 ویں ون ڈے سنچری کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو پونے میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

گل نے میچ کے بعد کانفرنس کے دوران کہا، ’’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ (ٹاپ آرڈر بلے باز) کتنے پراعتماد ہیں، جس طرح سے وہ رن بنا رہے ہیں۔ یقینی طور پر مجھے لگتا ہے کہ یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے، جو اس بارے میں بات کی گئی۔ خاص طور سے عالمی کپ سے پہلے کہ ہم اتنے اچھے، ان بڑے اہداف کا تعاقب نہیں کر رہے تھے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے تمام چار میچ جیتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان اہداف میں ہمارے ساتھ اس رفتار کو بنائے رکھنے کا یہ ایک شاندار طریقہ ہے، کھیل جنہیں ہم آگے بڑھائیں گے۔‘‘

گل نے کہا کہ پہلے دو گیمز مس کرنا مایوس کن تھا لیکن لیکن اب کچھ میچ کا وقت ملنے کی خوشی ہے۔

گل نے کہا، ’’یہ یقینی طور پر (نصف سنچری اسکور کرنا) اچھا لگا۔ جب میں تھوڑا سا بیمار تھا تو میں ان مواقع سے محروم ہونے پر تھوڑا مایوسی محسوس کر رہا تھا، لیکن کھیل کا کچھ وقت ملنا یقینی طور پر اچھا محسوس ہوا۔‘‘

روہت اور وراٹ سے سیکھنے پر گل نے کہا کہ وہ سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بڑے میچوں میں کیسے کھیلتے ہیں۔

گل نے کہا، ’’انہیں دیکھنا کہ وہ ورلڈ کپ اور بڑے کھیلوں میں اپنا کام کیسے کرتے ہیں، میں ہمیشہ ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھی بہت زیادہ جارحانہ ہونے یا شیل میں جانے، خاص طور پر بڑے کھیل کھیلنے کے درمیان ایک باریک لائن ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے وہ کھیلتے ہیں، جس طرح سے وہ ورلڈ کپ میں وہ بڑے کھیل کھیلنے کی ذہنیت رکھتے ہیں، میں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘

میچ کی بات کریں تو بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور تنجید حسن ( 43 گیندوں میں 4 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رن)، لٹن داس (82 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 66 رن) کے درمیان 91 رنوں کی شراکت اور محمود اللہ (36 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رن) اور وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم (46 گیندوں میں ایک چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے 38 رنوں) کی اہم اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 256 رن بنائے۔

بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا، جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے دو دو جبکہ کلدیپ یادیو اور شاردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

257 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے کپتان روہت شرما (40 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رن) اور شبھمن گل (55 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رن) کی شاندار اننگز کھیلی اور ورات کی ناقابل شکست سنچری (103*) اور کے ایل راہل (34*) کے ساتھ شراکت کی بدولت ہدف 41.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن معراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندستان پوائنٹس ٹیبل میں چار میچوں میں چار جیت کے ساتھ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بنگلہ دیش ایک جیت اور تین ہار کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

یورو 2024 کوالیفائر: مالڈووا نے پولینڈ کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کیا
صنعتکار رتن ٹاٹا نے کرکٹرز کے لیے انعام کا اعلان کرنے کے دعووں کی تردید کی
بی بی ایل : گلین میکسویل بازو کی انجری کے باعث پرتھ اسکارچرز کے خلاف میچ سے باہر
پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کیٹیگری ڈی سے بی میں اپ گریڈ کر دی
ارجنٹینا فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article وزیر اعظم آج قوم کو سونپیں گے پہلی تیز رفتار ریپڈ 'نمو بھارت' ٹرین
Next Article میڈورس نے باصلاحیت موسیقاروں کے لیے فنڈ کا اعلان کیا، 15 نومبر تک درخواستیں
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?