ڈھاکہ ،21 ستمبر (ہ س )۔
بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان سلمیٰ خاتون کو پہلی بار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی خاتون سلیکٹر مقرر کردیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آج قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔
سابق قومی فاسٹ بولر حسیب الحسن شنٹو کو مینز ٹیم کا نیا سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق کپتان سلمیٰ خاتون کو پہلی بار خواتین ٹیم کی سلیکٹر بنادیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شنٹو اس سے قبل بی سی بی میں مختلف حیثیتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ وومنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان سلمیٰ خاتون کو خواتین ٹیم کی پہلی خاتون سلیکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
سلمیٰ خواتین کرکٹ کی اولین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کی جانب سے 46 ون ڈے اور 95 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ وہ 2018 میں ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کی کپتان بھی رہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمیٰ نے جولائی 2023 کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا اور ابھی تک باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی نہیں کیا۔ 2014 میں آئی سی سی رینکنگ میں وہ بہترین بولر اور آل راو¿نڈر بھی قرار پائی تھیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
