بریک کے بعد میدان میں اتریں گی چنئین ایف سی اور ایسٹ بنگال ایف سی
چنئی، 25 نومبر (ہ س)۔ بریک کے بعد انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 ہفتہ سے چنئی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہے، جہاں چنئیین ایف سی گھر پر ایسٹ بنگال ایف سی کی میزبانی کرے گی۔ بعض اوقات میچوں کے نتائج میدان میں کسی ٹیم کی اصل کارکردگی کی عکاسی نہیں کرتے اور ان دونوں ٹیموں کا اب تک ایک جیسا سیزن رہا ہے۔
دونوں نے میدان پر اپنی صلاحیت کی جھلک دکھائی ہے لیکن اکثر میچز بدقسمتی سے ان کے حق میں ختم ہوئے ہیں۔ دونوں کلب وقفے کے بعد نئے سرے سے آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں اور تجربہ کار کوچز کی سرپرستی میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہوں گے۔
چنئین ایف سی کے ہیڈ کوچ اوون کوئل نے میچ سے پہلے کہا، ’’ہم نے گزشتہ دو ہفتوں میں واقعی سخت محنت کی ہے اور ہم ایک اور ہوم گیم کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ایف سی گوا کے خلاف نتیجہ سے مایوس تھے، لیکن کچھ چیزیں ایسی تھیں جنہوں نے یقینی طور پر شکست میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم نے اپنے اوپر کچھ آسان گول ہونے دئے، کچھ ڈفلیکشن بھی ہوئے۔حالانکہ ہم نے مواقع بنائے لیکن پچھلے کچھ ہفتوں نے ہمیں مختلف مدعوں پر کام کرنے کا موقع دیا ہے، اس لیے ہم ایک مشکل مقابلے کی امید کر رہے ہیں، تروتازہ ہوکر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
ایسٹ بنگال ایف سی کے ہیڈ کوچ کارلس کواڈراٹ نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا۔ ’’ہمیں مزید پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے کچھ مسابقتی عوامل کو بہتر بنانا ہوگا، لہٰذا، ہم محتاط ہیں کیونکہ پچھلے تین میچوں میں دو گول کھانے سے پوائنٹس حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ لالچنگنگا اور مہیش سنگھ نورم قومی ٹیم کے ساتھ تھے، لیکن ہم اس معاملے پر باقی کھلاڑیوں کے ساتھ سخت محنت کر رہے ہیں۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 6 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ جن میں سے چنئین ایف سی نے 2 جیتے ہیں، ایسٹ بنگال ایف سی نے ایک بھی نہیں جیتا ہے۔ 4 میچ ڈرا ہوئےہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
