• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > باکسنگ ڈے ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 187 رنز پر 6 وکٹیں گنوا ئیں، مارش سنچری بنانے سے محروم
Sports

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 187 رنز پر 6 وکٹیں گنوا ئیں، مارش سنچری بنانے سے محروم

CliQ INDIA
Last updated: December 28, 2023 6:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

آسٹریلیا کی مجموعی برتری 241 رنز تھی

میلبورن، 28 دسمبر (ہ س)۔

میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔ مچل مارش صرف چار رنز سے سنچری بنانے سے محروم رہے، انہوں نے شاندار 96 رنز بنائے جب کہ اسٹیو اسمتھ نے بھی نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 50 رنز بنائے۔

دن کے کھیل کے اختتام پر ایلکس کیری 16 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی مجموعی برتری 241 رنز ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 264 رنز بنائے تھے۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی اور عثمان خواجہ (00)، ڈیوڈ وارنر (06)، مارنس لیبسچین (04) اور ٹریوس ہیڈ (00) صرف 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فاسٹ باو¿لر شاہین شاہ آفریدی نے خواجہ اور لابوشین کو پویلین بھیج دیا جبکہ میر حمزہ نے وارنر اور ہیڈ کو آو¿ٹ کیا۔

اس کے بعد مچل مارش اور اسمتھ نے پانچویں وکٹ کے لیے 153 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور آسٹریلیا کو میچ میں واپس لے آئے۔ اس دوران مارش نے شاندار اننگز کھیلی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، حالانکہ وہ 4 رنز سے سنچری بنانے سے محروم رہے۔ 169 کے مجموعی اسکور پر میر حمزہ نے مارش کو آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ کروا کر آسٹریلیا کو پانچواں جھٹکا دیا۔ مارش نے 130 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے۔ اس کے بعد اسمتھ اور ایلکس کیری نے آسٹریلیا کا اسکور 187 تک پہنچا دیا۔ اسمتھ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم نصف سنچری مکمل کرتے ہی وہ شاہین آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ جیسے ہی وہ آو¿ٹ ہوئے، دن کا کھیل ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ کیری 16 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 264 رنز بنائے، عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 264 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق (62) اور کپتان شان مسعود (54) نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ان دونوں کے علاوہ محمد رضوان (42)، عامر جمال (33 ناٹ آو¿ٹ) اور شاہین شاہ آفریدی (21) نے بھی اہم اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 5، نیتھن لیون نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز 318 رنز پر ختم ہوئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی پہلی اننگز 318 رنز پر ختم ہوئی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لابوشین نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 63 رن بنائے۔ لابوشین کے علاوہ نمایاں بلے باز عثمان خواجہ نے 42، مچل مارش نے 41، ڈیوڈ وارنر نے 38 اور اسٹیو اسمتھ نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، میر حمزہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 اور آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

یہی وجہ ہے کہ ہم ورلڈ کپ نہیں جیت پا رہے:سنجے مانجریکر
ایشین گیمز 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان ٹکراؤ ممکن، ٹیم انڈیا 12 ماہ کے مصروف شیڈول کی تیاری میں
KKR بمقابلہ LSG آخری اوور کا تھرلر ٹیکٹیکل خلا اور آئی پی ایل 2026 پلی آف ریس میں بڑھتی ہوئی دباؤ کو بے نقاب کرتا ہے
پرتھ ٹیسٹ کے دوران سلو اوور ریٹ پر پاکستان پرلگا جرمانہ
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی- 20 سیریز سے باہر ہوئے مچل

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ڈی ایم ڈی کے سربراہ وجے کانت کا انتقال، کورونا رپورٹ آئی تھی مثبت
Next Article شرمیلا ٹیگور نے 'راکی اور رانی…' کو مسترد کرنے پر بڑا انکشاف کر دیا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?