کوالالمپور، 15 اگست (ہ س)۔ اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو 2025-26 کے لیے جمعہ کو ہونے والے ڈرا میں بھارتی کلب ایف سی گوا کو گروپ ڈی میں جگہ مل گئی ہے۔پرتگالی فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کا کلب النصر بھی گروپ ڈی میں شامل ہے جس کی وجہ سے گروپ مرحلے میں بھارتی کلب کا مقابلہ رونالڈو کے کلب کاسامانا سے ہوگا۔ ایف سی گوا اور النصر کے علاوہ گروپ ڈی میں مزید دو ممالک کے کلب بھی شامل ہیں۔ ان میں عراقی کلب الزوارہ ایس سی اور تاجکستان کا کلب ایف سی استقلول (تاجکستان) شامل ہیں۔ ایف سی گوا نے مئی میں سپر کپ ٹائٹل جیت کر مقابلے کے پلے آف راو¿نڈ میں داخلہ لیا۔ اس کے بعد ایف سی جی نے عمان کلب السیب کے خلاف کوالیفائر میچ میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور گروپ مرحلے میں اپنی جگہ یقینی کرلی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan
