ایف آئی وی بی بیچ والی بال ورلڈ چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا ایڈیلیڈ
جنیوا، 17 اکتوبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کا ایڈیلیڈ 2025 ایف آئی وی بی بیچ والی بال ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن (ایف آئی وی بی) نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ یہ اعلان پیر کو میکسیکو کے شہر تلاکسکالا میں ٹورنامنٹ کے 2023 ایڈیشن کے اختتام کے بعد ہوا۔
یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا بیچ والی بال ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ سائننگ سیریمنی میکسیکو میں چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ سے قبل منعقد ہوئی تھی۔
ایف آئی وی بی کے صدر ایری ایس گریکا نے ژنہوا کے حوالے سے کہا، ’’ہمیں بیچ والی بال عالمی چمپئن شپ کی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا جانے کی خوشی ہے کیونکہ کھیل کی عالمی ترقی اور مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا بیچ والی بال کے لیے ایک واضح قدرتی مقام ہے، اس میں ایک عظیم ایونٹ کو پیش کرنے کے لیے تمام مواد موجود ہیں اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایسا کریں گے۔‘‘
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
