قاہرہ، 20 نومبر (ہ س)۔ عالمی چیمپئن ایران نے میزبان مصر کو 3-0 سے شکست دے کر 2023 ورلڈ پیرا والی (ڈبلیو پی وی ) سیٹنگ والی بال ورلڈ کپ کاخطاب جیت لیا۔مصر نے ہفتے کی شام پہلے سیٹ میں مضبوط شروعات کی لیکن ایران نے جلد ہی بازی الٹتے ہوئے پہلا سیٹ اپنے نام کر لیا اور اگلے دو سیٹوں میں برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ 25-21، 25-19، 25-17 سے جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا۔
ایران کے ہیڈ کوچ ہادی رضائیگرکانی نے میچ کے بعد ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ یہ بہت اچھا میچ تھا اور مصر ایک مضبوط حریف تھا۔ ایرانی ٹیم انتہائی ہنر مند ہے اور تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں بہت محنت کی، اس لیے ہمیں فتح کا یقین تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایران نے ٹورنامنٹ کے دوران جاپان، الجزائر، عراق، یوکرین اور مصر کے خلاف اپنے پانچوں میچ سیدھے سیٹوں میں جیتے تھے۔رضائیگرکانی نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں تیز رفتاری اور سرونگ ایرانی مردوں کی ٹیم کی طاقت رہی ہے۔
اس دوران ایرانی کھلاڑی میثم علی پور کو بہترین ریسیور کا ایوارڈ دیا گیا اور ان کے ساتھی ڈیوڈ علی پورین کو مقابلے کا بہترین مرکز اور سب سے قیمتی کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
