لندن، 13 جنوری (ہ س)۔ سابق جنوبی افریقی بلے باز ڈین ایلگر نے 2024 کاونٹی سیزن سے قبل ایسیکس کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔ ایلگر نے حال ہی میں ہندوستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
36 سالہ ایلگرنے ایسیکس کے حوالے سے کہا ،”میں ایسیکس کے ساتھ اپنے کرکٹ سفر کے اس نئے باب کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہوں۔کلب حالیہ برسوں میں اعزاز کے لیے کوشش کر رہا ہے، اور میں مزید کامیابیوں کے لیے تعاون کرنے کا منتظر ہوں۔ میں نے کاونٹی کرکٹ میں اپنے سابقہ تجربات سے خوب لطف اٹھایا ہے اور میں واقعی سیزن سے پہلے ٹیم میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔“
ایسیکس کے ہیڈ کوچ انتھونی میک گراتھ نے ایلگر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا،”ڈین اپنے ساتھ ٹیلنٹ اور تجربے کا خزانہ لے کر آیا ہے جو بلاشبہ 2024 کے سیزن کے لیے ہماری ٹیم کو مضبوط کرے گا۔“
انہوں نے کہا”ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کیریئر رہا ہے اور انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ تک دنیا میں بلند ترین سطح پر رنز بنانے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بین الاقوامی میدان میں ان کی کامیابیاں ان کی صلاحیتوں کے بارے میں کافی کچھ بتاتی ہیں اور ہم ایسیکس پر ان کے اثر کودیکھنے کے لئے پرجوش ہیں“۔
ہندوستھان سماچار
