• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > افغانستان سے ملی شکست پر بابر اعظم نے کہا، ''یہ شکست افسوسناک ہے''
Sports

افغانستان سے ملی شکست پر بابر اعظم نے کہا، ''یہ شکست افسوسناک ہے''

CliQ INDIA
Last updated: October 24, 2023 6:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

افغانستان سے ملی شکست پر بابر اعظم نے کہا، ’’یہ شکست افسوسناک ہے‘‘

چنئی، 24 اکتوبر (ہ س)۔ جاری ورلڈ کپ میں پیر کو ہمسایہ ملک افغانستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ان کا گیندبازی اٹیک اچھا نہیں تھا۔ بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کے گیند بازوں نے ایک بار پھر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوروہ سست اور چیلنجنگ سے بھرے چنئی کی پچ پر 283 کے کل اسکور کا دفاع نہیں کر سکے۔

افغانستان نے پاکستان کو تینوں شعبوں میں شکست دے کر الٹ پھیر بھری جیت درج کی۔ یہ 50 اوور کرکٹ میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی پہلی فتح تھی۔ بابر نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ شکست افسوسناک ہے، ہم نے سوچا تھا کہ ہم نے بورڈ پر اچھا اسکور کھڑا کیا ہے، جس کا ہمارے گیندباز دفاع کر سکتے ہیں۔ تاہم ہمارے گیندباز توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے کیونکہ ہم درمیانی اووروں میں افغانستان کی وکٹیں لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور نہ ہی ہم اسکورنگ ریٹ کو کنٹرول کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ایک بھی شعبہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو آپ ہارنے والے حصے پر پہنچ جاتے ہیں۔ ہم نے بہت بری فیلڈنگ بھی کی اور آسان رن بھی دیے جس کا خمیازہ ہمیں آخر میں بھگتنا پڑا۔ جہاں تک ہماری گیندبازی کا تعلق ہے، میں نے سوچا تھا کہ ہم نے اچھی شروعات کی لیکن درمیانی اووروں میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

عبداللہ شفیق (58) اور بابر اعظم (74) کی نصف سنچریوں کے بعد افتخار احمد (27 گیندوں پر 40 رن) نے پاکستان کو مسابقتی اسکور تک پہنچا دیا۔

بابر نے کہا کہ ‘یہ شکست کافی افسوسناک ہے، ٹیم کے لیے اسے برداشت کرنا بہت مشکل تھا، ہمارا منصوبہ 290-280 کے اسکور تک پہنچانا تھا، جسے ہم حاصل کرنے میں کامیاب رہے، تاہم ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اس کے مطابق نہیں تھی۔ اگر ہم ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان دونوں پہلوؤں میں بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ ہمارے اسپنرز نے اتنی مضبوطی سے بولنگ نہیں کی جتنی انہیں درمیانی اووروں میں کرنی چاہیے تھی۔ ہم نے کافی ڈاٹ گیندیں نہیں پھینکیں۔

پاکستانی کپتان نے تینوں شعبوں میں اپنی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرنے پر افغانوں کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا، ’’افغانستان نے جس طرح کھیلا اس کا پورا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ انہوں نے تینوں شعبوں میں ہم سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے وہ جیت گئے۔ ہم اپنی گیندبازی اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ میں افغانوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بہترین کرکٹ کھیلی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم اس شکست سے سنبھلنے کی کوشش کرے گی اور جنوبی افریقہ کے خلاف اگلے میچ کے لیے تیار ہو گی۔ ان کے لیے ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے اگلا میچ جیتنا اہم ہوگا۔

پاکستان اب پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور اس ہفتے کے آخر میں پروٹیاز کے خلاف شکست کی ہیٹ ٹرک یقینی طور پر ان کے لیے ناک آؤٹ کے دروازے بند کر دے گی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

ویمنز پریمیئر لیگ: ممبئی انڈینز نے یوپی واریئرز کو چھ وکٹوں سے ہرا یا | BulletsIn
محمدسمیع نے حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی جان بچائی، ویڈیو شیئر کرکے دل کو چھو لینے والی بات کہہ دی
بریک کے بعد میدان میں اتریں گی چنئین ایف سی اور ایسٹ بنگال ایف سی
موہن باغان سپر جائنٹس اور گوا ایف سی فارم برقرار رکھنا چاہیں گے | BulletsIn
یوئیفاویمنز یورو 2025: سوئٹزرلینڈ پہلی بار کوارٹر فائنل میں، ناروے نے آئس لینڈ کو 4-3 سے شکست دی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بہار کے گو پا ل گنج میں بھگدڑ مچنے سے دو خواتین اور ایک بچے کی موت
Next Article کنگنا رناوت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے طیارے میں ملاقات ، تصاویر شیئر کیں۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?