وارانسی، 4 نومبر (ہ س)۔
وارانسی واقع سنبیم ورونا میں منعقدہ ایم پی اسپورٹس مقابلے کے کراٹے مقابلے میں کانینجوکو آر بی مارشل آرٹس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے دو گولڈ سمیت چار تمغے جیتے۔ یہ مقابلہ 31 اکتوبر سے 3 نومبر تک منعقد کیا گیا تھا۔
اکیڈمی کے کوچ اروند یادو نے بتایا کہ اکیڈمی کے 5 کھلاڑیوں نے مقابلے میں حصہ لیا جن میں سے چار نے تمغے جیتے ۔
انہوں نے کہا، ’’مقابلے میں، ادیتی سونکر اور آدرش سونکر نے بالترتیب خواتین اور مردوں کے 18 زمروں میں سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ جبکہ شیویش شرما اور دھیریہ برنوال نے لڑکوں کے 14 سے 17 وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’اس قسم کا مقابلہ وارانسی میں پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ کراٹے مقابلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں آدرش سونکر نے رسہ کشی مقابلے میں گولڈ میڈل اور کبڈی مقابلے میں کانسے کا تمغہ بھی جیتا ہے۔‘‘
آپ کو بتا دیں کہ اس مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے کوچ اور تمام کھلاڑیوں نے اپنے رکن پارلیمنٹ اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وارانسی ضلع انتظامیہ اور وارانسی کراٹے سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار//محمد
