آئی ایس ایل: گوا جمشید پور ایف سی کی میزبانی کرے گا
فتوردہ، 27 نومبر (ہ س)۔ ایف سی گوا پیر کی رات اپنے ہوم گراونڈ فتوردہ اسٹیڈیم میں انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 کے میچ ویک 7 کے فائنل مقابلے میں جمشید پور ایف سی کی میزبانی کرے گی۔
ایف سی گوا نے جب سے ہسپانوی کوچ مینولو مارکوئیز کو اپنے ساتھ جوڑا ہے، تب گورس گزشتہ سال کی مایوس کن فارم سے واپسی کے خواہاں ہیں اور اب تک اس تبدیلی کو ماسٹر اسٹروک کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ لیگ میں اپنی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہسپانوی کوچ اس سیزن میں حکمت عملی کے ساتھ بہترین کوچز میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں اور انہوں نے گورس کے نئے اور پرانے کے کھلاڑیوں کو اپنے انداز میں کھیلنے کے لیے آمادہ کرنےمیں زیادہ وقت نہیں لگایا۔
پانچ میچوں کے بعد مارکوئیز اور ان کی ٹیم نے چار جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ 13 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ وہ 9 گول کے ساتھ اب تک سب سے زیادہ گول کرنے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے اور اس نے سب سے کم گول (3) کھائے ہیں۔ حالانکہ یہ وہ یکجہتی ہے جس کے ساتھ وہ اپنا کام کر رہے ہیں جو واقعی آنکھ کھولنے والا ہے۔
ٹیم کے اتنا شاندار ہونے کے باوجود ایک غیر معمولی کھلاڑی کو منتخب کرنا مشکل ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ کیسے پوری ٹیم نے بہترین نتائج دینے کے لیے کتنی گہرائی سے آپسی تال میل قائم کر لیا ہے۔ریڈ مائنز کی میزبانی کرتے ہوئے گورس ایک ایسی ٹیم کے خلاف واقف ماحول میں تین پوائنٹس حاصل کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہوں گے جو ابھی بھی اس سیزن میں فارم کی تلاش میں ہے۔
ایف سی گوا کے ہیڈ کوچ مینولو مارکوئیز نے میچ سے پہلے کہا، ’’جمشید پور ایف سی ایک ایسی ٹیم ہے جس نے بہت زیادہ گول نہیں کیے ہیں، تو بہت زیادہ گول بھی نہیں کھائے ہیں۔ وہ ایک مشکل ٹیم ہیں کیونکہ وہ حکمت عملی کے لحاظ سے بہت اچھی ہیں۔ ان کی دفاعی لائن میں گھسنا مشکل ہے۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، ہمارے پاس یہ میچ جیتنے کے لیے 90 منٹ ہیں۔‘‘
جمشید پور ایف سی کے اسٹریٹجسٹ اسکاٹ کوپر نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا، ’’کیرالہ بلاسٹرز کے جیتنے تک وہ ٹیبل میں نمبر 1 تھی۔ وہ اچھے کوچ کے ساتھ ایک بہترین ٹیم ہے، جس نے حیدرآباد ایف سی کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم بہت سخت مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ لیکن، اس سیزن میں کسی بھی ٹیم کو پوائنٹس،ٹیبل وغیرہ جیسیکسی بھی چیزوں کولیکرکسی بھی ٹیم کودرکنار کرناجلدبازی ہوگی۔ مارچ/اپریل تک اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر اس وقت تک آپ سرفہرست رہنے پر مطمئن نہیں ہوسکتے ہیں یا پھر نیچے رہنے پر فکرمند نہیںہوسکتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ ٹیبل ابھی تک کچھ نہیں دکھاتا۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 16 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ جس میں ایف سی گوا نے 6 اور جمشید پور ایف سی نے اتنے ہی میچ جیتے ہیں، جب کہ 4 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
