کوچی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ کیرالہ بلاسٹرز ایف سی ہفتہ کی رات انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 کے ڈبل ہیڈر ڈے کے دوسرے میچ کے لئے کوچی کے اپنے ہوم گراؤنڈ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کی میزبانی کرے گی۔ اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں بلاسٹرز نے دو جیت درج کی ہیں جبکہ اسے ایک میں شکست ہوئی ہے۔ ہائی لینڈرز نے ایک جیت، ایک ہار اور ایک ڈرا کے ساتھ چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اس میچ میں کافی گول دیکھنے کو مل سکتے ہیں، کیونکہ اس سیزن میں اب تک دونوں ٹیموں نے بہت متاثر کن جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔
کیرالہ نے اپنے کپتان ایڈرین لونا کی قیادت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پہلے دو میچوں میں اوروگوئین مڈفیلڈر نے فیصلہ کن گول اسکور کیے ہیں۔ ممبئی فٹ بال ایرینا (ایم ایف اے) میں بلاسٹرس نے آئی لینڈرز کو سخت ٹکر دی تھی۔ لہٰذا وہ گھریلو میدان پر اپنے شائقین کے سامنے آئندہ میچ کی شروعات فرنٹ فٹ پر کریں گے۔
وہیں نارتھ ایسٹ نے بھلے ہی پنجاب ایف سی کے خلاف اپنا پچھلا میچ ڈرا کھیلا تھا، لیکن انہوں نے کوچ جوان پیڈرو بینالی کی نگرانی میں اپنی مہم میں اب تک زیادہ امکانات دکھائے ہیں۔ اب اہم بات یہ ہے کہ بین الاقوامی وقفے کے بعد اس رفتار کو نہ کھوئیں بلکہ اس کے برعکس اس مشکل اوے میچ میں اس کا فائدہ اٹھائیں۔
ہائی لینڈرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے اسسٹنٹ کوچ فرینک ڈاؤڈن نے کہا، ’’وہ بری ٹیم نہیں ہیں۔ میں نے اس کے آخری تین میچ دیکھے، انہوں نے اچھا کھیلا۔ ان کے پاس اچھے ونگر ہیں۔ ان کے پاس ہر لائن میں اچھے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ مڈفیلڈر بھی برے نہیں ہیں۔ انہوں نے تیز رفتار ونگرز کی مدد سے ممبئی کے خلاف اچھے حملے شروع کیے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کی ٹیم پچھلے سال کے مقابلے بہت بہتر ہے۔ ہم یہ جانتے ہیں اور ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘‘
نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے ہیڈ کوچ جوان پیڈرو بینالی نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا، ’’ہم جانتے ہیں کہ کیرالہ بلاسٹرز ایک بڑی ٹیم ہے۔ یہ ایک ایسی ٹیم ہے جو اچھا فٹ بال کھیلتی ہے، اگر آپ ان کے آخری تین میچوں کو دیکھیں تو وہ ممبئی کے خلاف آخری میچ میں بہتر نتیجے کی مستحق تھی۔ یہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ بھلے ہی ان کے کچھ کھلاڑی زخمی ہوں، دوسرے کھلاڑی میدان میں آئیں گے اور پھر بھی یہ ایک مضبوط ٹیم ہوگی۔ یہ ایک سخت مقابلہ ہوگا۔یہ ایک بہت اچھا، خوبصورت میچ ہوگا، جس میں ہجوم کی اچھی حمایت ہوگی اور یہ فٹ بال کی ایک بہترین شام ہوگی۔‘‘
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 18 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں کیرالہ نے 8 اور نارتھ ایسٹ نے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 6 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
