نئی دہلی، 26 اکتوبر (ہ س)۔
ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس نے جمعرات کو جاری ایشین پیرا گیمز میں 79 تمغے جیتے، 2018 کے ایشین پیرا گیمز میں ان کے 72 تمغوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ہندوستان نے اب تک کل 79 تمغے جیتے ہیں جن میں سونے کے 18، چاندی کے 21 اور کانسی کے 39 تمغے شامل ہیں۔ نتیا ساری نے بیڈمنٹن خواتین کے سنگلز ایس ایچ 6 ایونٹ میں 73 واں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔
مقابلے کے چوتھے دن، سچن کھلاری نے مردوں کے ایف-46 شاٹ پوٹ میں 16.03 میٹر کے تھرو کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بنا کر دن کا پہلا طلائی تمغہ جیتا، جبکہ روہت کمار نے 14.56 کے تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
سدھارتھ بابو نے مکسڈ 50 میٹر رائفل پروون ایس ایچ 1 میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ہندوستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیتا۔ سدھارتھ نے قریبی مقابلے میں چین کے چاو ڈونگ کو صرف 0.2 پوائنٹس سے شکست دی۔ خواتین کے شاٹ پٹ-F34 میں، بھاگیہ شری مادھو راو¿ جادھو نے 7.54 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔
دریں اثنا، ہندوستان کا 18 واں طلائی تمغہ تیر اندازی سے آیا، جس میں شیتل دیوی اور راکیش کمار نے مکسڈ ٹیم کمپاو¿نڈ – اوپن فائنل جیتا۔
منیشا رامداس اور مندیپ کور نے بیڈمنٹن خواتین کے ڈبلز ایس ایل3-ایس یو5 ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ منیشا رامداس نے سنگلز SU-5 ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بیڈمنٹن مردوں کے ڈبلز ایس ایچ-6 زمرے میں، شیوراجن سولائیمالائی اور کرشنا نگر نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
تیر اندازی مینز ڈبلز- ڈبلیو 1 اوپن ایونٹ میں تیر اندازوں عادل محمد اور نوین دلال نے 125-120 کے شاندار اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے بیڈمنٹن سنگلز ایس ایل-4 میں سکانت کدم نے شاندار کارکردگی کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔
نارائن ٹھاکر نے آج مردوں کے T35 100 میٹر میں کانسی کے ساتھ تمغہ جیتنے کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس ایونٹ میں 14.37 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ دریں اثنا، شریانش تیواری کو مردوں کے T-37 100 میٹر مقابلے میں 12.24 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
ہندوستھان سماچار
