ہر ضرورت مند کو علاج کے لیے مدد ملے گی: وزیراعلیٰ
گورکھپور، 25 نومبر (ہ س) وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو ہر ضرورت مند کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے تمام اہل افراد کے لیے آیوشمان ہیلتھ کارڈ بنوانے کی ہدایت دی ہے اور اگر کسی کے پاس یہ کارڈ نہیں ہے تو اس کے علاج کا تخمینہ تیار کرکے حکومت کو بھیجیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے فنڈ سے ہر ضرورت مند کو علاج کے لیے مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ یوگی ہفتہ کی صبح گورکھناتھ مندر میں جنتا درشن میں لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے اور ان کے مسائل سن رہے تھے۔ جنتا درشن میں انہوں نے تقریباً 300 لوگوں کے مسائل سنے اور عہدیداروں کو بروقت حل کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ خود مندر کے احاطے کے مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی بھون کے باہر کرسیوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچے اور ان کی بات سننے کے بعد متعلقہ حکام کو ان کی درخواستی سونپی ۔
اس دوران وزیر اعلیٰ نے تمام لوگوں کو یقین دلایا کہ سب کے دکھوں کو دور کیا جائے گا۔ جنتا درشن میں آئی ایک خاتون نے وزیراعلیٰ کو اپنی بیٹی کے شدید بیمار ہونے کی اطلاع دی۔ اس پر وزیراعلیٰ یوگی نے ان سے آیوشمان کارڈ کے بارے میں پوچھا۔ خاتون نے بتایا کہ آیوشمان کارڈ نہیں بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آس پاس موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ پہلے خاتون کی بیٹی کو لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی یا کے جی ایم یو میں داخل کروائیں اور فوری علاج شروع کروائیں۔ اس میں جو بھی خرچ ہو اس کا تخمینہ اسپتال سے بنوا کر حکومت کو فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے عہدیداروں کو مذکورہ خاتون کے لئے آیوشمان کارڈ بنوانے کی بھی ہدایت دی۔ یہ بھی کہا کہ جو ضرورت مند آیوشمان ہیلتھ کارڈ سے محروم ہیں، ان کے کارڈ ترجیحی بنیادوں پر بنائے جائیں۔
جنتا درشن میں پولیس اور ریونیو سے متعلق شکایات پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ضلع سطح پر ہی مسئلہ کے حل کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر ناقابل معافی ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
