۔تمام ووٹرز سے ووٹ دینے کی اپیل
رائے پور، 17 نومبر (ہ س)۔ چیف الیکٹورل آفیسر رینا بابا صاحب کنگالے نے جمعہ کی صبح راجدھانی رائے پور کے دھرم پورہ ایسٹ سیکنڈری اسکول میں واقع پولنگ مرکز میں ووٹ ڈالا۔ عام ووٹرز کی طرح انہوں نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ لائن میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالا۔ انہوں نے یہاں قائم دونوں پولنگ اسٹیشنوں میں جاری ووٹنگ کا بھی مشاہدہ کیا۔
چیف الیکٹورل آفیسر کنگالے نے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کو فراہم کی جارہی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خاندان کے تمام ووٹرز کے ساتھ ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے جمہوریت کے اس تہوار میں ووٹروں کی فعال شرکت کے لیے ‘سب کام چھوڑ کر پہلے ووٹ’ کا پیغام دیا۔
ہندوستھان سماچار
