رائے گڑھ، 5 نومبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ میں کانگریس کے خلاف بغاوت کر کے الیکشن لڑنے والوں کو پارٹی نے باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی نے 6 باغی کانگریس لیڈروں کو 6 سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے۔
رائے پور نارتھ سے اجیت ککریجا کا نام بھی پارٹی سے نکالے گئے لیڈروں میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ رائے گڑھ کے شنکر لال اگروال اور منگیلی کے روپلال کوسرے کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔ جش پور کے پردیپ کھیس کو بھی 6 سال کے لیے نکال دیا گیا ہے۔ جبکہ سنجاری بلود سے مینا ساہو، کسڈول سے گوریل کو نکال دیا گیا ہے۔
چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن شنکر لال اگروال ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض تھے اور مقامی کانگریسیوں کی نظر اندازی کی وجہ سے شنکر لال اگروال اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ کلکٹریٹ آفس پہنچے اور آزاد حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے انہیں ٹکٹ نہیں دینے کا الزام لگایا اور انہیں نظر انداز کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
