پٹنہ، 15 اکتوبر(ہ س)۔ بہارکی راجدھانی پٹنہ میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ضلع کے داناپورشاہ پورتھانہ علاقہ کے پتلا پور پنچایت میں پیش آیا۔ جہاں شنکر پورگھاٹ پر ہفتہ کی دیرشام بالو رنگداری کولیکر سونپوررہائشی لال بابورائے کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقتول کی شناخت سونپور کے سید پور علی پور رہائشی لال بابو رائے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈویزنل اسپتال بھیج کر تفتیش شروع کردی ہے۔ بتاجاتا ہے کہ شنکر پور گھاٹ پربالولدی کشتیوں سے رنگداری وصول کیا جاتا ہے۔ جس کے باعث ہفتہ کے روزبالادستی کے لیے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ جہاں لال بابو کوبدمعاشوں نے گولی مارکرہلاک کر دیا۔
اس بارے میں شاہ پور تھانہ انچارج اتم کمار نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ متوفی لال بابورائے سید پورعلی پورسون پور کارہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہات جلد سامنے آ جائیں گی اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھا پہ ماری کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
