• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > ممبئی کا قومی اردو کتاب میلہ تاریخ ساز کامیابی سے ہم کنار ہوگا : پروفیسر دھننجے سنگھ
Regional

ممبئی کا قومی اردو کتاب میلہ تاریخ ساز کامیابی سے ہم کنار ہوگا : پروفیسر دھننجے سنگھ

CliQ INDIA
Last updated: January 6, 2024 7:30 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

قومی اردو کونسل اور انجمن اسلام کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد

ممبئی،05جنوری (ہ س )۔

قومی اردو کونسل کے چھبیسویں اردو کتاب میلے کے حوالے سے آج ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ کے ہال میں کونسل اور انجمن اسلام کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ کسی وجہ سے شریک نہ ہوسکے، البتہ انھوں نے اپنے پیغام میں کونسل کی طرف سے ممبئی کے تمام محبان اردو کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اس تاریخی قومی کتاب میلے سے خوب مستفید ہوں گے۔ انھوں نے مقامی سطح پر میلے کے انعقاد میں تعاون کرنے والے مشہور تعلیمی و ثقافتی ادارہ انجمن اسلام اور اس کے ذمے داران اور تمام معاونین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کا نفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کونسل کے میلہ انچارج اجمل سعید نے کونسل کے کتاب میلوں کی تاریخ اور موجودہ میلے کی غرض و غایت بیان کیا اور کہا کہ کونسل اب تک ملک کے مختلف شہروں میں پچیس کتاب میلے کر چکی ہے، جنھیں اور ان میلوں کے ذریعے ہمیں نئی نسل کو کتابوں سے جوڑنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے، یہ میلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کا انعقاد ممبئی جیسے مشہور صنعتی ، تجارتی، علمی و ثقافتی شہر میں ہو رہا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ یہ کتاب میلہ بھی غیرمعمولی کامیابی سے ہم کنار ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس میلے کے انعقاد میں ممبئی کی نمایاں تعلیمی و ثقافتی تنظیم انجمن اسلام کونسل کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور مسلسل نو دنوں تک ہونے والے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد مختلف ادبی اداروں کے زیر اہتمام ہوگا۔ ہم انجمن اسلام سمیت تمام معاون اداروں کے شکرگزار ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس میلے میں کل 180 سے زائد اردو کتابوں کے پبلشرز اور کتب فروشوں کے سٹال لگائے گئے ہیں، جہاں ہر قسم کے موضوعات پر ایک لاکھ سے زائد کتابیں خصوصی رعایت پر دستیاب ہوں گی۔ اس موقعے پر انجمن اسلام کے صدر جناب ظہیر قاضی نے کہا کہ کونسل نے اس سے قبل 2012 میں صابوصدیق کالج میں اردو کتاب میلے کا انعقاد کیا تھا لیکن اس سال کا میلہ کئی معنوں میں مختلف ہے اور یہ وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے، انھوں نے کہا کہ ممبئی اور گردو نواح کے شہروں میں اس میلے کے تعلق سے جس غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ میلہ نہایت کامیاب رہے گا۔ انھوں نے ممبئی میں اس میلے کے انعقاد کے لیے کونسل اور حکومت ہند کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ اردو ہندوستان کی نہایت شیریں اور مقبول ترین زبان ہے جس کے بولنے اور سمجھنے والے ملک کے ہر خطے میں پائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے حکومت ہند کی جانب سے اس کے فروغ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اردو کے مشترکہ کیرکٹر کو نمایاں کرنے کے لیے ہم نے اس میلے میں اردو کا ذوق و شوق رکھنے والے برادرانِ وطن کے لیے بھی ایک خاص پروگرام رکھا ہے تاکہ وہ اپنی ادبی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ اس پریس کانفرنس میں انجمن کے نائب صدر ڈاکٹر شیخ عبداللہ ، ڈاکٹر قاسم امام اور فاروق سید وغیرہ خاص طور پر موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

اودھ پوری کو 21 لاکھ چراغوں سے روشن کیا جائے گا، پھر سے بنے گا ریکارڈ
سونی پت کی اپیکس گرین سوسائٹی میں لگی آگ، ساڑی اور چادروں کی مدد سے کود کر بچائی جان
جیل میں ڈی ایم ۔ ایس پی نے کی چھاپہ ماری،دیں کئی ہدایات
پولیس نے بین ریاستی منشیات کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، آٹھ اسمگلر گرفتار
وقار رسول وانی نے سرحدی اضلاع میں دہشت گردی کے احیاء پر تشویش کا اظہار کیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article این ایس او کا اندازہ: مالی سال 24۔2023 میں ملک کی معیشت 7.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی
Next Article حملے کے وقت گھر پر ہی تھا ترنمول لیڈر شاہجہاں شیخ، ایجنسی نے کہا- جان سے مارنے کے مقصد سے ہوا حملہ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?