• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > مغربی میدنی پور اور ہگلی میں مسلسل بارش نے تباہی مچا دی
Regional

مغربی میدنی پور اور ہگلی میں مسلسل بارش نے تباہی مچا دی

CliQ INDIA
Last updated: July 17, 2025 6:33 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

ہگلی، 16 جولائی (ہ س)۔

مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں مسلسل بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ روپنارائن اور منڈیشوری ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے آرام باغ، گھٹل، داس پور، چندرکونہ سمیت کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کئی مقامات پر دریاو¿ں کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی ہے۔

آرام باغ کے پانشیولی بازار میں روپنارائن اور منڈیشوری ندیوں کے سنگم پر دونوں ندیوں میں طغیانی ہے جس کی وجہ سے بازار اور آس پاس کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ اب تک چار گرام پنچایتوں کے 50 سے زیادہ گاو¿ں پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کھیتوں میں کھڑی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں اور پکی سڑکوں پر تین سے چار فٹ پانی جمع ہو گیا ہے۔ کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

مقامی لوگ دیہات کے اندر سے کشتیوں کے ذریعے مین روڈ تک پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں صرف امدادی سامان نہیں چاہیے، انھیں پکی سڑکیں چاہیے تاکہ انھیں بار بار اس سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایک رہائشی نے بتایا کہ اگر کسی کے گھر میں کوئی بیمار پڑ جائے تو اسے باہر نکالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تمام سامان، خوراک حتیٰ کہ گیس سلنڈر بھی کشتی سے لانا پڑتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی میدنی پور ضلع کا گھاٹل میونسپلٹی علاقہ اور آس پاس کی گرام پنچایتیں گزشتہ آٹھ دنوں سے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ داس پور کے علاقے میں سیلابی پانی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ صبح سے آسمان ابر آلود ہے۔موسلادھار بارش اور وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

چندرکونہ نمبر ایک اور دو بلاک کے کئی علاقوں میں پانی بھرنا شروع ہوگیا ہے۔ شلابتی ندی کا ٹوٹا ہوا بند اب زیادہ پانی چھوڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے یادو پور اور یادو پور کے علاقے زیر آب آ رہے ہیں۔ کھیت زیر آب آنے سے کسان پریشان ہیں۔ کاٹھیا اور شلابتی ندیوں کے پانی کی سطح مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

You Might Also Like

مالدہ میں کار بے قابو ہو کر لاری سے ٹکرائی، تین کی موت
ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض بی جے پی کے سابق ایم ایل اے منا سنگھ بھدوریا نے چھوڑی پارٹی
راجوری میں مسافر بس حادثے کا شکار ایک جاں بحق 22 دیگر زخمی
اسامہ شہاب کو ریمانڈ پر لے گی موتیہاری پولیس، بہن کے سسرال میں مارپیٹ اور توڑ پھوڑ کا الزام
رانچی سمیت کئی اضلاع میں بادل چھائے، شدید گرمی سے راحت | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article امریکا نے دمشق پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی، شامی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو بھاری نقصان پہنچا
Next Article جج بننے کے لیے تین سال وکالت لازمی کرنے کے معاملے میں ایک اور نظرثانی کی درخواست
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?