پریاگ راج، 29 نومبر (ہ س)۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سال 2022 میں اسمبلی انتخابی مہم کے دوران ایم ایل اے عباس انصاری کے متنازعہ بیان کے معاملے میں یوپی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ حکومت 16 دسمبر کو کیس کی اگلی سماعت تک اپنا جواب داخل کرے۔ یہ حکم جسٹس راجبیر سنگھ کی بنچ نے عباس انصاری کی طرف سے دائر نظرثانی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دیا۔ ایم ایل اے نے اسمبلی انتخابی مہم کے دوران عہدیداروں سے ٹرانسفر کی بات کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے ایم ایل اے کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔ ایم ایل اے نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو نچلی عدالت میں چیلنج کیا تھا اور الزامات سے بری ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن نچلی عدالت نے ان کے مطالبہ کو مسترد کر دیا تھا۔ ایم ایل اے نے نچلی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار انصاری کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس لیے اس لئے ان کو بری کر دیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کی بات سننے کے بعد عدالت نے یوپی حکومت سے جواب طلب کیا ہے اور کیس کی اگلی سماعت کے لیے 16 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ एस फैजान/سلام
