جموں ،29 اکتوبر (ہ س)،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون آنند جین کے ساتھ پاک گولہ باری سے متاثرہ سرحدی دیہات کا دورہ کیا اور املاک کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جموں، سچن کمار ویشیا ، ایس ایس پی جموں، ونود کمار، ایس پی ہیڈکوارٹر، رمنیش گپتا، ایس ڈی ایم آر ایس ، پورہ اور دیگر متعلقہ افسران اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر سچیت گڑھ، ترنجیت سنگھ ٹونی، پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔صوبائی کمشنر اور اور آئی جی پی نے گاؤں بھولا چک میں متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی اور گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر جموں کو ہدایت دی کہ وہ نقصانات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد متاثرین کو امداد فراہم کریں۔کمشنر اور آئی جی پی نے بھولا چک اور ٹریوا میں پی آر آئی ممبران اور سرحدی رہائشیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے سرحدی عوام کو درپیش ترقیاتی تقاضوں اور دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ لوگوں نے کئی مسائل کو اجاگر کیا جن میں اضافی بنکروں کی ضرورت، جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل، پلوں کی تعمیر اور آبی ذخائر پر تجاوزات کی روک تھام اور دیگر متعلقہ مسائل شامل ہیں۔ عوامی مسائل کی سماعت کے بعد، صوبائی کمشنر اور آئی جی پی نے ڈپٹی کمشنر جموں کو ہدایت کی کہ وہ سرحدی لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کی ذاتی طور پر پیروی کریں اور انہیں مقررہ مدت میں حل کریں۔کمشنر نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت سرحدی لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اصغر/ہندوستھان سماچار
/سلام
