سب ڈسٹرکٹ اسپتال مینڈھر میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد
جموں، 30 اکتوبر (ہ س)۔ سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی فوج کے اہلکاروں اور اسپتال کے ملازمین نے 17 یونٹ خون کا عطیہ دیا۔ بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بتایا کہ یہ کیمپ ’آیوشمان بہوا‘ کے تحت منعقد کیا گیا جس میں فوجی جوانوں نے 17 یونٹ خون کا عطیہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خون ان لوگوں کے لیے کارآمد ثابت ہو گا جنہیں سڑک حادثات، حاملہ خواتین اور دیگر ہنگامی حالات میں خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون ہی وہ چیز ہے جو کسی کی جان بچا سکتی ہے، اس لیے سب کو خون کا عطیہ دینا چاہیے۔ اُنہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اسپتال آکر خون کا عطیہ دیں۔تاکہ کسی ہنگامی صورتحال کے دوران وہ خون کسی کی جان بچانے کے کام آ سکے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
