جموں کے بشنہ میں ایک خاتون گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی
جموں، 10 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکموت جموں کے بشنہ علاقے میں منگل کو ایک خاتون اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ واقعہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔
پولیس نے قانونی و طبی کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ متوفی خاتون کی شناخت نینا دیوی زوجہ راہل کمار ساکن قلندریاں بشنہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تفتیش کی شروع کر دی ہے جبکہ خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
