• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > جموں میں چارجنگ اسٹیشن سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کی سست پیشرفت، الیکٹرک بسوں کے آغاز میں تاخیر کا سبب
Regional

جموں میں چارجنگ اسٹیشن سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کی سست پیشرفت، الیکٹرک بسوں کے آغاز میں تاخیر کا سبب

CliQ INDIA
Last updated: November 6, 2023 4:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

جموں میں چارجنگ اسٹیشن سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کی سست پیشرفت، الیکٹرک بسوں کے آغاز میں تاخیر کا سبب

جموں، 6 نومبر (ہ س)۔ جموں میں ٹاٹا موٹرز کے چارجنگ اسٹیشن سمیت بنیادی ڈھانچے کے قیام میں سست پیش رفت کی وجہ سے الیکٹرک بسوں کے آغاز میں تاخیرہو رہی ہے۔ ٹاٹا موٹرز کے مطابق سرینگر اور جموں میں چارجنگ انفراسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے اور اب خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح ہو کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جموں و کشمیر انتظامیہ نے ٹاٹا موٹرز کے ساتھ یوٹی دونوں شہروں کے لیے جدید ترین سہولیات سے لیس دو سو الیکٹرک بسوں کی خریداری کا آرڈر دیا ہے، جس میں ریئل ٹائم ٹریکنگ سسٹم بھی شامل ہے۔ جموں اور سری نگر میں ہر ایک میں 100 ماحول دوست بسیں متعارف کرانے کے اقدام کا مقصد فضائی اور صوتی آلودگی اور فوسل فیول پر انحصار کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

الیکٹرک بسیں ریئل ٹائم پیسنجر انفارمیشن سسٹم، پینک بٹن، لوکیشن سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے، اسٹاپ ریکویسٹ سسٹم، آن لائن ٹکٹ بکنگ، کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں اور سیکیورٹی سے متعلق کئی خصوصیات سے بھی لیس ہوں گی۔ ٹاٹا موٹرز اور جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق آٹوموبائل کمپنی کو اکتوبر کے آخر تک جموں اور سری نگر میں چارجنگ اسٹیشن، بس ڈپو، اور ہر ایک میں 100 الیکٹرک بسیں فراہم کرنی ہیں۔ 75 ای بسوں کے بیڑے نے یکم نومبر کو سرینگر میں کل 20 کے مقابلے میں صرف سات چارجنگ اسٹیشنوں کے ساتھ کام شروع کیا۔ ٹاٹا موٹرز مقررہ مدت میں جموں کے بھگوتی نگر میں چارجنگ اسٹیشنوں کے علاوہ ایک بس ڈپو قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مندروں کے شہر میں الیکٹرک بسوں کے آغاز میں تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چارجنگ اسٹیشنوں کی ناکافی تعداد بھی سری نگر میں حال ہی میں شروع کی گئی ای-بسوں کے ہموار کام میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ ٹاٹا موٹرز کے ترجمان نے کہا کہ سرینگر اور جموں میں چارجنگ انفراسٹرکچر کو مسلسل تیار کیا جا رہا ہے اور اب کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے مطابق یکم نومبر سے سری نگر میں ای بس آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوا اور اگلے چند دنوں میں جموں میں شروع ہو جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، ابھی تک الیکٹرک بسوں کی مکمل ترسیل موصول نہیں ہوئی ہے حالانکہ دونوں شہروں میں کافی تعداد میں الیکٹرک بسیں پہنچ چکی ہیں۔ تاہم بنیادی ڈھانچہ جموں میں بغیر کسی رکاوٹ کے آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں میں اب تک بس ڈپو کا تقریباً 20 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جب کہ کٹھوعہ، ادھم پور اور کٹرا میں چارجنگ اسٹیشنوں پر کام جاری ہے۔ معاہدے کے مطابق ٹاٹا موٹرز سو الیکٹرک بسوں کی سپلائی، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

کیرالہ میں فٹبال میچ سے قبل پٹاخوں سے حادثہ، 30 سے ​​زائد افراد زخمی | BulletsIn
جگن موہن ریڈی کے خلاف مقدمہ کی سماعت آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ
دہلی میں بڑھتی آلودگی پر بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا
صوبائی کمشنر جموں نے آئی جی پی کے ہمراہ پاک گولہ باری سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا ۔
پرشانت کشور نے نئے بہار کا وعدہ کرتے ہوئے ڈاکٹر انوج کے حق میں ووٹ کی اپیل کی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article غزہ کے اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری، انٹرنیٹ بند، مواصلات سے بھی محروم
Next Article حکومت نے مہادیو ایپ سمیت 22 غیر قانونی سٹے بازی ایپ پر پابندی عائد کی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?