ممبئی، 2
اگست (ہ س)۔
مہاراشٹر
کے تھانے ضلع کے بدلاپور شہر میں ہفتہ کی صبح پیش آئے ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں
دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ
حادثہ والیوالی چیک پوسٹ کے نزدیک اس وقت رونما ہوا جب بدلاپور سے ایرنجدل کی جانب
جا رہا ایک کارگو ٹرک توازن کھو بیٹھا اور ایک فور وہیلر سے ٹکرا گیا۔
تصادم کے بعد ٹرک نے مزید چار گاڑیوں کو بھی شدید
نقصان پہنچایا۔ واقعے میں ایک خاتون کی موقع پر موت ہو گئی، جب کہ ایک رکشہ ڈرائیور
زخموں کی شدت کے باعث اسپتال لے جاتے ہوئے چل بسا۔ دیگر چار افراد کو فوری طور پر
نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس سانحے کے بعد
ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ بدلاپور پولیس اسٹیشن کی
ٹیم نے حادثے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور مکمل تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعہ کے بعد
مقامی لوگوں میں افسوس اور غم کی فضا ہے جبکہ سڑکوں پر احتیاطی اقدامات کی ضرورت
پر زور دیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان
سماچار
——————–
ہندوستان سماچار / جاوید این اے
