بھاگلپور، 10 اکتوبر(ہ س)۔ ضلع کے سلطان گنج تھانہ علاقے کے مہیشی چوک کے قریب جمعہ کے روز سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ بے قابو آٹو رکشا نےسڑک کنارے سے پیدل جارہے راہل کمار نامی شخص کو زوردار ٹکر مار دی ۔
حادثہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمی راہل کو لے کر سلطان گنج ریفرل اسپتال لے گئے۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے اسے بہتر علاج کے لیے مایا گنج اسپتال ریفر کردیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ آٹو رکشہ ڈرائیور آٹو رکشہ سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
