ودیشہ ۔ پیر کی صبح ایک ہی گاؤں میں رہنے والے دو افراد ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہو گئی۔ جی آر پی نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی صبح اٹاری کھیجرہ گاؤں کے رہنے والے دو افراد ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ حادثہ صبح نو بجے کے قریب کھڑی پھاٹک پل کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر جی آر پی نے پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا اور کیس درج کرنے کے بعد کارروائی کی جارہی ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حادثہ کیسے ہوا، لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ دونوں گاؤں والے ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئے۔
