ارریہ ۔فاربس گنج تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سبھاش چوک بس اسٹینڈ کے پاس کارروائی کرتے ہوئے کثیر مقدار میں ممنوعہ لاٹری ٹکٹ کے ساتھ دو تاجروں کو گرفتار کیا ہے ۔فاربس گنج کے ایس ڈی پی او مکیش کمار ساہا کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر فارربس گنج تھانہ نے یہ کارروائی کی۔
پولیس نے میونسپل کونسل علاقہ کے وارڈ نمبر 16 شیواجی چوک رہائشی 40 سالہ شنکر یادو اور گودھیاری چوک وارڈ نمبر 18 کے رہائشی 24 سالہ تلک ساہ کو 52 ہزار 500 ممنوعہ لاٹری ٹکٹوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔ فاربس گنج تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شنکر یادو مغربی بنگال سے لاٹری ٹکٹوں کا غیر قانونی کاروبار کرتا ہے، لاٹری کے اس غیر قانونی دھندے میں اس کے ساتھ ایک نیٹ ورک جڑا ہوا ہے ، جس میں کئی ارکان ملوث ہیں، اس سے قبل بھی وہ لاٹری کے ساتھ جیل بھی جاچکا ہے۔جبکہ پولیس نے لاٹری ٹکٹوں کے حوالے سے چھاپہ ماری کی اور گھر سے ملحقہ علاقوں میں مکان کرائے پر لے کر کاروبار چلا رہے تھے جس میں نیٹ ورک کے متعدد افراد جیل جا چکے ہیں۔پولیس نے دونوں ملزمین کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔
