کوربا، 16 دسمبر (ہ س)۔ ہفتہ کو کوربا ضلع میں مال گاڑی کے چار پہیے پٹری سے اتر گئے۔ ریلوے حکام اور ملازمین کے علاوہ ایس ای سی ایل کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ گاؤں کچینا کے قریب پیش آیا۔ پہیے اترنے کے بعد بھی مال گاڑی 800 میٹر تک چلتی رہی۔ اس دوران ٹریک کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا اور بوگیاں بھی الگ ہوگئیں۔
معلومات کے مطابق مال گاڑی ایس ای سی ایل جناڈیہ سائڈنگ سے کوئلہ لوڈ کرکے کوربا کی طرف آرہی تھی۔ اس واقعے کے بعد کوئلے کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی۔ ریلوے حکام اور ملازمین کے علاوہ ایس ای سی ایل کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
