جموں، 18 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کئی مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک جھگڑے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے چھاپہ مار کر فلیکس متو کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس کے خلاف ایک ڈوزیئر ضلع مجسٹریٹ جموں کو پیش کیا ۔جس کے بعد ڈی ایم نے پی ایس اے کے تحت اس کی حراست کی منظوری دی ۔
ملزم مبینہ طور پر اقدام قتل، چوری اور چھینے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ جموں پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت ایک سمیت اس طرح کے آٹھ معاملات جموں کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
