پٹنہ، 24 اکتوبر(ہ س)۔ بہارمیں شراب بندی قانون کی کھلے عام خلاف ورزی کرنے والے شرابی کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ یہ منظر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی علاقے نالندہ میں دیکھا گیا۔ ریاست میں شراب بندی کے قانون کو نافذ ہوئے کئی سال گزر جانے کے بعد بھی شرابی اکثرسڑکوں پر ناچتے اورہنگامہ برپا کرتے نظر آتے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ سوہ سرائے تھانہ علاقے کے آشا نگرعلاقے کا ہے۔
آشا نگر فلائی اوور کے قریب نشے کی حالت میں گرے ہوئے ایک نوجوان کو ایمرجنسی سروس نمبر 112 کے ذریعے علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا ، شرابی شخص نے اسپتال پہنچتے ہی ہائی وولٹیج ڈرامہ کرنا شروع کردیا۔ کسی طرح پولیس نے شرابی کو سمجھایا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ایمرجنسی سروس نمبر 112 کے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ مقامی لوگوں سے اطلاع ملی کہ ایک نوجوان نشے کی حالت میں آشا نگر فلائی اوور کے قریب گرا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروس پولیس موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ ایک نوجوان نشے کی حالت میں پڑا تھا۔ جسے علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا ہے۔ شرابی نوجوان نے نشہ میں بتایا کہ اس کا نام راجو منڈا ( 30) ولد کلا منڈا رانچی کے جھاؤ گاؤں کا رہائشی ہے۔ وہ یہاں درگا پوجا کے موقع پراپنی بہن کے گھر گھو منے آیا ہے۔
ہندوستھان سماچار/افضل/سلام
