وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 4,233 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا او رافتتاح کیاپٹنہ، یکم اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ریاست کے عوام کو کئی اہم تحفے دیئے۔ انہوں نے 4,233 کروڑ روپے کے عوامی افادیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوامی سہولت اور دیہی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ یہ منصوبے جو سیدھے گاؤں اور کسانوں سے جڑے ہوئے ہیں، انہیں تیزی سے مکمل کرایا جائے گا۔ انہوں نے663 پنچایت سرکاری عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا، جس کی تعمیر گرام پنچایتوں کے ذریعہ 1,823 کروڑ کی لاگت سے کرائی جائے گی۔ مکھیہ منتری کنیا ویواہ منڈپ یوجنا کے تحت 1000 میرج ہال کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس کی تعمیر گرام پنچایتیں 500 کروڑ روپے کی لاگت سے کریں گی۔ اورنگ آباد ضلع میں داؤد نگر مارکیٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا جس کو 40.46 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 885 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 322 پنچایت عمارتوں کا افتتاح، لوکل ایریا انجینئرنگ آرگنائزیشن کی طرف سے 825 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 367 عمارتیں اور گرام پنچایتوں کی طرف سے 160 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ 140 پنچایتی سرکاری عمارتوں کا افتتاح کیا گیا۔ محکمہ زراعت کی ان پٹ سبسڈی اسکیم کے تحت اگست 2025 کی شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ 2 لاکھ 41 ہزار سے زیادہ کسانوں کو 113 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم براہ راست تقسیم کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حکام کو بروقت اور معیاری کام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان اسکیموں سے گاؤں کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت ملے گی اور کسانوں اور عام شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
