کوڈرما، 24 دسمبر (ہ س)۔ کوڈرما تھانہ علاقہ کے کوڈرما وادی میں اتوار کی صبح تقریباً 9 بجے کار اور بائک کے درمیان زبردست ٹکر میں بائک پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت راجہ کمار (16) اور ارمان خان (22) کے طور پر ہوئی ہے، جو بیہرواٹانڈ کے رہنے والے ہیں۔
حادثے کے بعد ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال کوڈرما لایا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے ارمان خان کو بہتر علاج کے لیے رانچی رمس ریفر کر دیا۔ کار بہار سے کوڈرما کی طرف آرہی تھی۔ جبکہ بائک پر سوار نوجوان کوڈرما سے بہار کی طرف جارہے تھے۔ کوڈرما پولیس نے دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
