ڈوڈہ،9 جنوری(ہ س)۔
قصّبہ ڈوڈہ میں ملٹی کار پارکنگ کی تعمیر سے ضلع کے مختلف داخلی راستوں پر عارضی بس اسٹینڈ قائم کئے گئے ہیں ۔ تاہم عارضی بس اسٹینڈ بننے سے مسافروں ڈرائیوروں کو بیت الخلاء کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عوامی مراکز پر ڈرائیوروں ،مسافر کو سہولیت فراہم کرنے کے لئے میونسپل کونسل ڈوڈہ نے موبائل بیت الخلاء نصب کئے ہیں۔
قصّبہ میں مسلسل عام لوگ اور ڈرائیور عارضی بس اسٹینڈ پر بیت الخلاء کی مانگ کر رہے تھے۔اسی مانگ کو میونسپل کونسل ڈوڈہ نے پورا کر دیا ہے ۔اس کے علاوہ قصّبہ ڈوڈہ کے نگری میں شہریوں کے لئے ایک پارک تعمیر کی جا رہی ہے ۔جبکہ مویشی کے لئے ایک تالاب بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔جہاں مویشیوں کے لئے پینے کا صاف پانی ہر وقت دستیاب رہے گا ۔ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ عوامی دربار کے دوران شہریوں کی طرف سے قصّبہ میں اسٹریٹ لائٹس ،مویشیوں کے لئے تالاب و دیگر کئی ترقیاتی کاموں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اسی کے مطابق عوامی مانگ کو پورا کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں فُٹ پاتھ تعمیر کی جا رہی ہیں ،نکاسی آب نالیوں کی بھی مرمت جاری ہے ۔میونسپل حدود میں جاری کام تیزی سے چل رہے ہیں اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو جائیں گے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد
