رانچی ، 18 اکتوبر (ہ س)۔
منی لانڈرنگ کے الزام میں معطل انجینئر وریندر رام کے ساتھی مکیش متل کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ ای ڈی کے خصوصی جج پی کے شرما کی عدالت نے بدھ کو یہ حکم جاری کیا ہے۔محکمہ دیہی ترقی کے معطل چیف انجینئر وریندر رام پر ٹینڈر گھوٹالے کے ذریعے غیر قانونی آمدنی حاصل کرنے اور مختلف جگہوں پر سرمایہ کاری کرکے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔ ویریندر رام کے تین ساتھیوں تارا چند ، نیرج متل اور رام پرکاش بھاٹیہ کو ای ڈی نے 24 جون کو گرفتار کیا تھا۔
ویریندر رام کے ساتھی مکیش متل پر تارا چند کے ذریعے وریندر رام کے کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے اور وریندر رام کے خاندان کے افراد کے کھاتوں میں جمع کرانے کا الزام ہے۔ اس کے لیے اس نے چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ مکیش متل کے ملازمین اور رشتہ داروں کے بینک کھاتوں کا استعمال کیا۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
