مشرقی چمپارن، 21 نومبر(ہ س)۔
ضلع میں ایس پی کانتیش کمار مشرا نے 32 نئے ٹرینی سب انسپکٹرز کو ڈیوٹی میں کوتاہی اور نظم و ضبط نہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے اور اس کی رپورٹ بہار پولیس ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی ہے۔اس کی تصدیق مشرقی چمپارن کے ایس پی مشرا نے کی۔ انہوں نے کہا کہ 100 سب انسپکٹر (ٹرینی ایس آئی) جو پولیس اکیڈمی، راجگیر میں زیر تربیت تھے، کو عملی تربیت کے لیے مشرقی چمپارن بھیجا گیا ، جن میں سے 14 خواتین سمیت کل 32 ایس آئی نے اپنی تعیناتی کی جگہوں پر تعاون نہیں کیا۔ جو کہ انتہائی لاپرواہی اور بے ضابطگی کے دائرے میں آتا ہے۔ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ مزید کارروائی کے لیے ریاستی پولیس ہیڈ کوارٹر کو خط لکھا گیا ہے۔
جن ٹرینی انسپکٹرکو معطل کیا گیا ہے ان میں گوتم کمار، انکیت کمار، پوجا کماری، نیتو کماری، اجیت کمار، سونی لال کمار، چندن کمار، جیوتی کماری، سوجاتا کماری، شویتانگ رنجن، رنجو کماری، کماری جیوتی، ابھیشیک کمار، کنہیا کمار،شیکھا کماری، چندر پرتاپ، سوربھ کمار، پرتیبھا رانی پانڈے، خوشبو کماری، پریتی کماری، انوراگ راج، بھیم سنگھ، امیت کمار، انکول کمار، اکشے کمار، پریا کماری پرتھم، نتیش کمار، نازش آرا، دیپک کمار، پوجا کماری، منی کماری، محمد عارف حسین شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چھٹھ تہوار کی وجہ سے راجگیر پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت ایس آئی کو مختلف اضلاع میں ڈیوٹی کے لیے بھیجا گیا تھا تاکہ وہ امن و امان اور کراؤڈ مینجمنٹ کی عملی تربیت حاصل کر سکیں، لیکن ان 32 ٹرینی انسپکٹروں نے جوائن نہیں کیا۔ انسپکٹر کی اس بے ضابطگی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ نے مذکورہ کارروائی کی ہے ۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
