کولکاتا، 12 جنوری (ہ س)۔ نوجوانوں کے لیے ایک تحریک رہے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو مائیکرو بلاگنگ سائٹایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں، ممتا نے سوامی وویکانند کے مجسمے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا، ”سوامی وویکانند کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت۔نمن۔“
قابل ذکر ہے کہ سوامی وویکانند کا نام تاریخ میں ایک ایسے دانشور کے طور پر درج ہے جنہوں نے انسانیت کی خدمت کو اپنا سب سے بڑا مذہب سمجھا۔ امریکہ کے شکاگو مذہبی کانفرنس میں اپنی روانی سے تقریر سے بین الاقوامی سطح پر روشنی میں آئےہندوستانی راہب سوامی وویکانند 12 جنوری 1863 کو کولکاتا میں پیدا ہوئے۔ سوامی وویکانند نوجوانوں میں اپنی طاقتور اور واضح تقریروں کی وجہ سے بہت مقبول ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری قوم ان کے یوم پیدائیش کو ‘یوتھ ڈے’ کے طور پر مناتی ہے۔ انہوں نے 1897 میں انسانیت کی خدمت اورفلاحی کاموں کے لیے رام کرشن مشن قائم کیا۔ وویکانند نے اس مشن کا نام اپنے گرو رام کرشن پرمہمس کے نام پر رکھا۔
ہندوستھان سماچار
