مظفرپورمیں بے قابو کارالٹ گئی، کار سوار چارلوگوں میں سے دو کی حالت تشویشناک
مظفرپور، 27 نومبر (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور میں سڑک حادثہ ہوا ہے۔ ضلع کے منیاری تھانہ علاقہ کے مظفر پور-مہوا مین سڑک پر انوارہ گاؤں کے قریب ایک بے قابو کار الٹ گئی جس میں 2 لوگ بری طرح زخمی ہوگئے۔ ان کو علاج کے لئے منیاری تھانہ میں تعینات 112کی پولیس ٹیم کے سمن کمار شرما نے مظفر پور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا۔
مقامی لوگوں کے مطابق آج صبح منیاری تھانہ علاقے میں مظفر پور-مہوا مین سڑک کے انوارہ موڑ کے قریب ایک بے قابو کار الٹ گئی۔ اس میں 4 لوگ بیٹھے تھے جن کا تعلق کانٹی تھانہ علاقہ کے پہاڑ پور سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد موقع پر موجود مقامی لوگوں اور منیاری تھانہ میں تعینات ڈائل 112 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گاڑی سے باہر نکالا۔ حادثے میں ایک خاتون اور بچہ بری طرح زخمی ہو گئے۔
منیاری تھانہ میں تعینات ڈائل 112 کی پولیس ٹیم نے اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں دونوں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اس معاملے کے بارے میں پوچھے جانے پر 112 ٹیم کے سمن کمار شرما نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ علاقہ میں مظفر پور-مہوا مین سڑک کے انوارہ موڑ کے قریب ایک کار الٹ گئی۔ اس کے بعد موقع پر پہنچ کر کار میں پھنسے چاروں لوگوں کو باہر نکالا گیا۔ اس واقعے میں زخمی ایک خاتون اور ایک بچے کو علاج کے لیے مظفر پور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
