جموں ،6 دسمبر (ہ س )،جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ایک 30 سالہ خاتون لکڑیاں جمع کرنے کے دوران پاؤں پھسل کر پہاڑی سے گر گئیں جس کے نتیجے میں خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع پونچھ کے منڈی میں سوجیاں کے قریب پیش آیا جب ایک خاتون سرما کے لئے لکڑیاں جمع کر رہی تھی۔اس دوران وہ گر کر جاں بحق ہو گئیں۔ متوفی کی شناخت پروین بیگم زوجہ ذوالفقار احمد منگھر سکنہ بیراری گگڑیاں ضلع پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی لوازمات کو مکمل کرنے کے لئے لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا ۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/سلام
