رانچی، 6 دسمبر (ہ س)۔
صاحب گنج کے ایس پی نوشاد عالم وجے ہنسدا کو دہلی بھیجنے کے انتظامات کرنے کے لیے ای ڈی کے ریڈار پر ہیں۔ بدھ کو انہیں دوبارہ ای ڈی نے رانچی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا لیکن وہ نہیں آئے۔ نوشاد عالم نے ای ڈی کو خط لکھ کر وقت مانگا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں امن و امان کا حوالہ دیا ہے۔ اب ای ڈی تیسری بار نوشاد عالم کو طلب کر سکتی ہے۔ اس سے پہلے ای ڈی نوشاد عالم سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔
ایس پی نوشاد عالم سے 28 نومبر کو ای ڈی نے صاحب گنج میں 1000 کروڑ روپے کی غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں اہم گواہ وجے ہنسدا کو متاثر کرنے کے معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی، لیکن ای ڈی کے اہلکار نوشاد عالم کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوئے اور ان سے دوسری بار دوبارہ پوچھ گچھ کے لئے 6 دسمبر کو بلایا گیا۔ پہلی تفتیش کے دوران نوشاد عالم مبہم جوابات دیتے رہے جس کے بعد انہیں دوبارہ بلایا گیا۔
ہندوستھان سماچار
