• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > سی این جی کی بلند قیمتوں کے سبب جموں و کشمیر میں فلنگ اسٹیشن بند
Regional

سی این جی کی بلند قیمتوں کے سبب جموں و کشمیر میں فلنگ اسٹیشن بند

CliQ INDIA
Last updated: January 4, 2026 6:33 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

سی این جی کی بلند قیمتوں کے سبب جموں و کشمیر میں فلنگ اسٹیشن بند

جموں، 03 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سرکاری دعوے زمینی سطح پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی گاڑیوں کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم متبادل اور گرین فیول کو مؤثر طور پر فروغ نہیں دیا جا سکا۔ ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح جموں اور سرینگر میں بھی آلودگی کی بڑی وجہ گاڑیوں کی بڑھتی تعداد ہے۔ آلودگی کم کرنے کے لیے ملک بھر میں گرین فیول کو فروغ دیا جا رہا ہے، مگر جموں و کشمیر میں یہ کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں۔

ابتدا میں ایل پی جی گاڑیوں کو متعارف کرایا گیا اور بعد ازاں گزشتہ برس سی این جی گاڑیاں بھی لائی گئیں، لیکن حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی نہ ہونے کے باعث یہ متبادل ایندھن عوام میں مقبول نہ ہو سکے۔ جموں میں دو دہائیاں قبل قائم کیے گئے ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز میں سے بیشتر بند ہو چکے ہیں، جس سے ایل پی جی گاڑیوں کی فروخت بھی متاثر ہوئی۔

گزشتہ برس جموں کے گاندھی نگر ہائی وے پر پہلا سی این جی فلنگ اسٹیشن قائم کیا گیا، جس کے بعد آٹو موبائل کمپنیوں نے سی این جی گاڑیاں متعارف کرائیں۔ تاہم سی این جی کی بلند قیمتوں کے سبب ان گاڑیوں کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا۔ اس وقت یہ فلنگ اسٹیشن زیادہ تر دیگر ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جموں و کشمیر میں سی این جی پر 21 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے برعکس دہلی میں سی این جی پر صفر فیصد، پنجاب میں 3 فیصد اور ہریانہ میں 5 فیصد ویٹ وصول کیا جاتا ہے، جس کے باعث وہاں سی این جی نسبتاً سستی ہے۔

فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سنجے اگروال کا کہنا ہے کہ اگر سی این جی سستی ہو تو ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور فوراً اس کی طرف منتقل ہو سکتے ہیں، لیکن موجودہ قیمتوں میں انہیں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔

ادھر، سرکاری ذرائع کے مطابق الیکٹرک اور گرین فیول گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سی این جی جیسے گرین فیول پر بھی رعایتیں دیے جانے کا امکان ہے، جس میں سی این جی پر ویٹ میں کمی شامل ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کو سستا اور صاف ایندھن میسر آ سکے گا۔

ہندوستھان سماچار

—————

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

You Might Also Like

جیوتی پریا کی صحت مستحکم، اسپتال نے بیان جاری کیا
بی جے پی کا ‘بانڈ اسکینڈل’بے نقاب،45مشکوک کمپنیوں سے1068کروڑ کا عطیہ لیا گیا:سنجے سنگھ
تلنگانہ کے تمام شہریوں کو آروگیہ شری کارڈز فراہم کرنے کی ہدایت | BulletsIn
سرینگر پولس نے سرحد اس پار سے کام کرنے والے نامزد دہشت گرد سے ایک کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی
کانگریس ایم پی کے ٹھکانوں سے ملنے والی رقم پر کانگریس پارٹی نے خاموشی اختیار کی: اویناش کھنہ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article وینزویلا دھماکوں کی سے گونج اٹھا،ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ
Next Article اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس کی ویزا، پاسپورٹ فراڈ اور ایجنٹوں کے خلاف کاروائی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?