جموں ،21 جنوری (ہ س)، ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی مناسبت سے جموں و کشمیر کی حکومت نے 22 جنوری کو آدھے دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کا اعلان ایل جی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کیا گیا ہے ۔ حکم نامے کے مطابق نصف دن کی عام تعطیل دوپہر 2:30 بجے تک ہوگی۔ مذکورہ تاریخ پرمحکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ نے بھی جمعرات کو اسی طرز کا اعلان کیا تھا ، جس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو آدھے دن کے لیے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ ایودھیا میں رام للا کی مورتی کی رام مندر پران پرتیشٹھا تقریب سے مطابقت رکھتا ہے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/سلام
