جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹرک حادثے کا شکار، چار افراد لقمہ اجل
جموں، 20 اکتوبر (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ سڑک کا یہ حادثہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جھجر کوٹلی کے مقام پر ایک ٹرک کو پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر جھجر کوٹلی کے مقام پر ایک ٹرک زیر نمبر آر جے 13جی بی ۔5654 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پُل کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا اور وہاں سے پلٹ پر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور جائے حادثہ سے دو مزید بے جان لاشیں برآمد ہوئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ابھی باقی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
