حیدرآباد، 30 ۔ اکتوبر(ہ س)۔ صدرکانگریس ملکارجن کھڑگے نے بی آرایس کوبی جے پی کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں مل کرتلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کوروکناچاہتی ہیں جبکہ ان پارٹیوں کاملک کی جدوجہد آزادی اورترقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کانگریس کی وجئے بھیری بس یاتراکے دوسرے دن ملکارجن کھڑگے نے آج سنگاریڈی اورمیدک میں عام جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عوام کوبھروسہ دلایاکہ کانگریس پارٹی برسراقتدارآنے پر6ضمانتوں پربہرصورت عمل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بی آرایس اوربی جے پی کوکانگریس پرتنقیدکاکوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے حیرت کااظہارکیاکہ آزادی کی جدوجہد اورپھرآزادی کے بعد70سال تک عوام کی خدمت کرنے والی کانگریس پارٹی سے نوزائیدہ پارٹیاں سوال کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی آرایس کے بی جے پی کی بی ٹیم ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔انہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کے سی آرپرکانگریس کو دھوکہ دینے کاالزام عائد کیااورکہاکہ سونیاگاندھی نے تلنگانہ ریاست تشکیکل دی اورعوام کے جذبات کااحترام کرتے ہوئے کانگریس کوسیاسی نقصان کی پرواہ نہیں کی۔بی آرایس اوراس کے قائدین نے سونیا گاندھی کودھوکہ دیا۔ کے سی آرسونیا گاندھی کے گھر گئے پیر چھوئے اور تصویر لی لیکن دوسرے دن ہی وہ اپنی بات سے مُکر گئے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
