پٹنہ، 25 نومبر(ہ س)۔
موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہار کے 19 اضلاع کا درجہ حرارت 1-2 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی ۔ہفتہ کے روزبابنکا میں سب سے کم درجہ حرارت 11.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور سب سے زیادہ درجہ حرارت ویشالی میں 30.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔ آئندہ پانچ سے چھ دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کی کمی ہو سکتی ہے ۔ صبح کہرے چھائی رہے گی۔ سردی مزید بڑھے گی۔
اس کے ساتھ ہی راجدھانی پٹنہ میں جمعہ کے روز کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس درج کی گئی ہے ۔ یہاں درجہ حرارت 1.4 ڈگری تک گر گیا ہے ۔ آج ہفتہ کے روزراجدھانی پٹنہ کا کم سے کم درجہ حرارت 19-18 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہوا کا بہاؤ سطح سے 5.8 کلومیٹر تک جاری ہے ۔ وہیں پٹنہ میں آج 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
شمالی بہارمیں تیز مغربی ہوا کی وجہ سے لوگ ٹھٹھرتی سردی محسوس کر رہے ہیں۔ ریاست کے شمال مشرقی اورجنوب مغربی علاقوں میں کچھ مقامات پر شدید کہرا چھایا رہے گا، جبکہ صبح کے وقت دیگر حصوں میں ہلکی دھند کی توقع ہے۔ اب لوگوں نے سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر گھروں سے کمبل اور گرم چادریں ہٹا دی گئی ہیں، لوگ باہر نکلنے سے پہلے ہلکے گرم کپڑوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ بچوں کو سویٹر پہن کر اسکول آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مغربی حصوں میں درجہ حرارت میں 1-2 ڈگری سیلسیس کی کمی واقع ہوگی ۔ جس کی وجہ سے سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ بہار میں آئندہ 5-6 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی تقریباً 23 فیصد رہے گی، جو 3-4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
