رائے پور، 30 نومبر (ہ س)۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹی۔20 سیریز کا چوتھا میچ یکم دسمبر کو چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور کے شہید ویرنرائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 29 نومبر کی شام کو راجدھانی رائے پور پہنچ گئی ہیں۔ اس دوران بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹی۔20 میچ کے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ بھی ہو رہی ہے جس میں رائے پور پولیس نے بدھ کی شام دیر گئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق رائے پور کوتوالی تھانہ علاقہ کے الگ الگ مقامات پر ٹکٹوں کی کالا بازاری کرتے ہوئے تلسی باراڈیرا مندر، ہسود کے رہنے والے انل جانگڑے اور آکاش کمار دھیور اور راجدھانی کے سول لائنس کے رہنے والے ببلو نائک اور آشیش مشرا کوپکڑا گیا ۔ پولیس نے ان کے پاس سے رائے پور میں یکم دسمبر کو ہونے والے آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا ٹی۔ 20 کرکٹ میچ کے لیے 13 ٹکٹیں ضبط کیں۔ چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی گئی۔
ہندوستھا ن سماچار
