بنگال میں درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری زیادہ
کولکاتا، 28 دسمبر (ہ س)۔ میٹروپولیٹن شہر کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں سردی تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ علی پور میں محکمہ موسمیات کے علاقائی ہیڈکوارٹر کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 17.4 ڈگری سیلسیس درج ہوا جو کہ معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔ تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.6 ڈگری سیلسیس یعنی معمول سے ایک ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے سردی تقریباً کم ہو گئی ہے۔
کولکاتا کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں بشمول ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدنی پور، پرولیا، بانکوڑا میں بھی درجہ حرارت 15 سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے، جس کی وجہ سے زیادہ سردی محسوس نہیں ہو رہی ہے۔ تاہم شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ہے، جس کی وجہ سے وہاں ابھی بھی تھوڑی سردی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
