سرینگر، 02 نومبر (ہ س): جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو کہا کہ وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو او جی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان دونوں کی شناخت یاور رشید ڈار ولد عبدالرشید ڈار اور باسط نبی بھٹ کے طور پر کی گئی ہے، دونوں حاجن بانڈی پورہ کے صدر کوٹ بالا کے رہنے والے ہیں ۔ دونوں کو پولیس اسٹیشن پاریم پورہ نے شالٹینگ بنڈ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس دوران دونوں کے قبضے سے ایک پستول، دو میگزین، 28 راؤنڈ اور ایک دستی بم برآمد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 159/2023 کے تحت سیکشن 7/25 اے ایکٹ، 4/5 ایکسپلوسیو ایکٹ اور 18,23,39 یو ایل اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان دونوں کے قبضے سےایک موٹر سائیکل بھی ضبط کی گئی ہے۔ ہندوستھان سماچار /سلام
